۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ہماری عدالتوں کی آزمائش ہے کہ وہ ثابت کریں کہ یہ عدالتیں صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لئے نہیں بلکہ ایک عام غریب انسان کے لئے بھی فوری انصاف فراہم کرتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت علیہم السلام علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ہونے کے باوجود ماورائے آئین اور قانون اقدامات کئے جاتے ہیں اور نظام انصاف کا مذاق اڑایا جاتا ہے، رات کی تاریخی میں گھروں پر دھاوے بولے جاتے ہیں، خواتین اور بزرگوں کی توہین کی جاتی ہے اور ان کے سامنے ان کے بچوں کو مارتے پیٹتے لیکر جاتے ہیں اور ایسا خوف کا ماحول پیدا کر دیا جاتا ہے کہ کوئی نام لے نہ سکے کہ کون اٹھا کر لے گیا ہے۔

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج اور آزمائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے ورثاء کئی سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں مگر ان کو کوئی بتانے والا نہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں، وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں، ہماری عدالتوں کی آزمائش ہے کہ وہ ثابت کریں کہ یہ عدالتیں صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لئے نہیں بلکہ ایک عام غریب انسان کے لئے بھی فوری انصاف فراہم کرتی ہیں، ورنہ عوام کا دوسرے اداروں کی طرح اپنے نظام انصاف سے بھی اعتبار اٹھ جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .